موجودہ حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لے لیا تحریک انصاف کی حکومت کا 7ماہ کا قرضہ پاکستان کے 30 سال کے قرضے سے زیادہ ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل اپنے ہر جلسےمیں یہی اعلان کیا تھا کہ ملک چلانے کیلئے ہم قرضہ نہیں لیں بلکہ پاکستان کی سرزمین میں اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہمیں قرضہ لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ، ہمارے پاس دوسرے ممالک امداد مانگنے کیلئے آئیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد اشیا خوردو نوش کی

قیمتوں میں اضافے کے بعدپاکستانی عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہاں تو سب کچھ الٹا ہونا شروع ہو گیا ہے ، مہنگائی اس قدر بڑھتی جارہی ہے کہ حکومت تمام کوششوں کے بعد بھی بے بس دیکھا ئی دے رہے ہیں ۔ پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں اور ڈالر نے اونچی اڑانا اڑنا شروع کر دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر ملک میں یہی صورتحال قائم رہی تو وہ دن دور نہیں ہے جب ڈالر کی قیمت 200پر پہنچ جائے گی اور اسے روکنا پاکستان کے ہاتھ میں نہیں ہو گا ۔تاہم وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی عوام  ہر تقریر اور خطاب میں یقین دہانی کروائی ہے کہ قوم تھوڑا سا انتظار کرے ہماری حکومت پاکستانیوں کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی کوششیں کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان اور پاکستانیوں کی ہر جگہ پرعزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔ جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قرضہ لے رہی ہے اور اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔ پروگرام ہوسٹ نے جب یہ سوال کیا کہ پاکستان نے تیس سالوں میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا تحریک انصاف کی حکومت نے 7ماہ کے عرصے میں لیا ہے ۔ جس کا جواب دیتے ہی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا اور تحریک انصاف کی حکومت کیا کرے ، ہمارے پاس جب اقتدار آیا تو ملک خزانہ بالکل خالی تھا ہمارے پاس نظا م حکومت چلانے کیلئے اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔ ادارے کنگال ہو رہے ہیں اور ریونیو بھی نہیں آرہا اور روپیہ کی قدروقیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی آتی جارہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جو قرضہ لیا اسے عوام کو آنے والے وقت میں بہت آسانیاں میسر آئیں گے ۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم جتنا قرضہ لے چکے ہیں اس کے بعد اور قرضہ نہ لیں ۔


loading...


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟
گھیرا تنگ ہونے پر اسحاق ڈارپر خوف طاری ، پاکستان سے ہونیوالے ایم او یوپربرطانیہ سے سخت احتجاج ، پی ٹی آئی حکومت پرسنگین الزامات عائد
گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ، جس کا ماہانہ بل 285اور 572آتا تھا اب کتنا آئیگا؟پڑھ کر آپ کا دماغ گھوم جائیگا
ایم کیو ایم باقی اتحادی جماعتوں سے بازی لے گئی عمران خان نے ایسی حامی بھر لی کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے
اگر یہ کام کیا تو۔۔۔!!! تحریک انصاف کی اپنے ہی سپیکر اسد قیصر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا میجر مارا گیا، دھماکے میں کتنا نقصان ہوا؟ہندوستان میں صف ماتم بچھ گیا

پاکستان
پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G فائبر آپٹک کے ذریعے انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا
عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار
گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے پاکستانیوں کے سروں پرایک اور پریشانی منڈلانے لگی،فیصلے کی گھڑی آگئی
خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئےلاہور اور اسلام آباد سے ایسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کہ آپ دنگ رہ جائینگے‎
فواد چوہدری نےسینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپرماردیا وجہ کیا بنی؟موقع پرموجود افراد کے سنسنی خیز انکشافات‎
گرفتاری کے بعد صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے استعفیٰ دیدیا