الطاف میراباپ ہے، بوری بند لاش ملے گی راشدلطیف ایم کیوایم کا نام لیکر سب کو ڈراتا تھا سلیم ملک نے راشد لطیف پر سنگین الزامات کی بوچھاڑکردی

سوشل میڈیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ساتھی کھلاڑی راشد لطیف پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سابق کرکٹر سلیم ملک نے الزام عائد کیا کہ سابق کپتان راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔راشد لطیف ایم کیو ایم کا نام لیتے تھے، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو اپنا باپ کہتے تھے، اب کیوں نہیں کہتے۔سلیم ملک نے مزید کہا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے کر آئے اور راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔ راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے لیے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنادیا، ایک بوٹی کے لیے پورا بکرا قربان کردیا۔اس حوالے سے تاحال راشد لطیف کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر