کورونا کے 2 لاکھ 69 ہزار87 مریض صحتیاب

سوشل میڈیا‎

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں اب تک کورونا کے 2 لاکھ 69 ہزار87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 488افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ، سات مریض چل بلے ۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 488 افراد میں کرونا کی تصدیق اور7 مریض جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 13ہزار953 جب کہ اب تک 2 لاکھ 69 ہزار87 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس، پنجاب میں 95447، خیبرپختونخوا 35215، گلگت بلتستان 2502، بلوچستان میں 12295، آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2184 کیسزسامنے آچکے ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1307مریض زیرعلاج ہیں۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر