سارنگ جوئیو رات گئے گھر پہنچ گئے ، والد نے بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں تصدیق کر دی

سوشل میڈیا‎

اسلام آباد (این این آئی)کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیونے انسانی حقوق کمیٹی کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو آزاد کر دیا گیا ہے ، میرے پاس 228مسنگ پرسنز کی فہرست ہے ،80لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں جبکہ کمیٹی چیئر مین مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے

کہ محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹر شیری رحمان،کیشو بائی، مہرتاج روغانی، بیرسٹر سیف اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے علاوہ فرحت اللہ بابر بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ویمن بل 2020 کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دور ان کمیٹی نے سینیٹر شیری رحمان اور قومی اسمبلی میں پیش کردہ ویمن بل کو اکٹھا کرنے کی منظوری دے دی،وزارت انسانی حقوق دونوں بلز کے کو ایک جامع بل کی شکل دے کر کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ اجلاس کے دور ان کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیو بھی کمیٹی میں پیش ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ جیسے ہی یہ معاملہ بلاول بھٹو زرداری اور انسانی حقوقِ کمیٹی نے اٹھایا تو رات کو سارنگ جوئیو کو چھوڑ دیا گیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔مسنگ پرسن کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی اجلاس میں نہیں پہنچے ۔ تاج جوئیو نے کمہاکہ میرا بیٹا اغوا ہوا تواس کے پاس 15 سو روپے تھے، جب سارنگ جوئیو کو چھوڑا گیا تو اسے 3 ہزار روپے دیئے گئے،

سارنگ جوئیو مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے احتجاج کرتارہا۔ تاج جوئیو نے کہاکہ میرے بیٹے کو گزشتہ رات آزاد کیا گیا،میرے پاس 228 مسنگ پرسنز کی فہرست ہے۔تاج جوئیو نے کہاکہ 128 افراد کا سراغ مل چکا ہے ،یہ افراد یا تو قید میں ہیں یا آزاد ہو چکے،80 لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ

اس معاملہ کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں بڑی پریشانی تھی،تاج جوئیو نے اس وجہ سے تمغہ امتیاز واپس کر دیا تھا ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کیاکہ مسنگ پرسنز کے معاملہ پر ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بھی بے بس ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ صرف ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں،فیصلہ کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں جا کر جائزہ لیں گے،محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے ،کوئٹہ اور پشاور بھی جا ئیں گے۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر