حجامہ کو حضرت محمد ﷺ نے بہترین علاج قرار دیا اور صحابہ کرام کو بھی اس کی ترغیب دی‘حکماء

لاہور(این این آئی )پاکستان طبی کانفرنس اور حجامہ آرگنائزیشن کے تعاون سے عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف حجامہ ٹر یٹمنٹ لاہو ر کے زیرِ اہتمام حجامہ سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام آئیڈیل ایونٹ کمپلیکس جوہرٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین امتحانی کمیٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

۔ معروف حکیم حامد اشرف ڈائریکٹر اشرف لیبارٹریز فیصل آباد نے ملٹی میڈیا پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے حجامہ کی تاریخ کے بار ے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حجامہ کرنے کا اہل صرف اورصرف کوالیفائڈ طبیب ہی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص حجامہ کرنے کا اہل نہیں ہے ۔ انہوں نے حجامہ کرنے کے لئے جسم پر مختلف پوائنٹس اور جگہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے حجامہ کی شرعی حیثیت اور احادیث کے حوالے سے بتایا۔ علاج معالجہ کے لئے سب سے بہتر علاج حجامہ لگوانا ہے ۔ڈاکٹر محمود احمد بھٹی نے ملٹی میڈیا پر حجامہ کے بارے میں بتایا اورجسم پر مقامات اور پوائنٹس کی نشاندہی کی۔ اطباء کو اس سلسلے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماہرِ حجامہ کو جسم کی اناٹومی و فزیالوجی پر مکمل عبور ہونا ضروری ہے ۔ پروفیسرحکیم عبدالرحمان عثمانی نے حجامہ کے بارے میں کہاکہ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے اس کو بہترین علاج قرار دیا ہے اور صحابہ کرام کو بھی اس کی ترغیب دی ۔ انہوں نے کہاکہ اطباء کا حجامہ کرنے کے بارے میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی کی بڑی خدمات ہیں ۔ انہوں نے نیشنل کونسل فار طب اور طبی کورس میں حجامہ کی شمولیت اور اطباء کو حجامہ کرنے کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ۔ مہمان خصوصی پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی ترجمان نیشنل کونسل فار طب نے حجامہ کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں کا ذکر کیا اور فارغ التحصیل طلباء اور طالبات کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے حکیم محمد احمد کو کامیاب سیمینار پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہاکہ حجامہ کرنے کا مجاز صرف اور صرف نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ حکیم ہی ہے ۔ حکیم عبداللہ محسن نے اطباء سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دُوردراز سے آکر سیمینار کی رونق دوبالا کی ۔ اس دوران حکیم محمد احمد سلیمی ، ڈاکٹر محمد احمد اور حکیم سجاد احمد زخمی نے طلباء اور خواتین میں شیلڈز، اسناد اور گولڈمیڈل تقسیم کئے ۔شیلڈز، گولڈ میڈلز اور اسناد حاصل کرنیوالوں میں حکیم محمد افضل میو ، حکیم جمیل خضری ، حکیم طاہر خان ، ، حکیم محمد اسماعیل، حکیم احمد حسن نوری ،سکندر حیات زاہد ، حکیم تصور محمدی ، حکیم بابر حسین ندیم، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم سیف اللہ خان لودھی ،حکیم محمد اسحاق حکیم فرحان حنیف، حکیم مخدوم اختر، حکیم کلیم اللہ، حکیم عبدالحنان، طبیبہ فرح ندیم ، حکیم سرفراز نواز بھٹی، حکیم محمد علی ملکِ ِ ، ڈاکٹر نعمان ، طبیبہ ام ایمن، طبیبہ زیبدہ خانم، حکیم صوفی محمد یوسف، پروفیسر حکیم اسحاق سلطان، پروفیسر حکیم خلیل الرحمن، ڈاکٹر عظمیٰ سیدہ، منان اکبر، حکیم شہباز، حکیم علی، حکیم اکرم،ڈاکٹر نذیر احمد چوہدری، ڈاکٹر پروفیسر انجم، طبیبہ ارم ستارہ، حکیم فیض سائیں، حکیم بشیر احمد مغل، حکیم سردار فتح باز خان، حکیم حافظ عبد الرحمن ندیم، حکیم حامد اشرف، حکیم محمد احمد سلیمی، ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، طبیبہ ماریہ قبطیہ، حکیم صغیر خان، طبیبہ شازیہ صغیر، حکیم محمد الیاس، حکیم ثاقب علی، حکیم رمضان، پروفیسر حکیم چوہدری شبیر احمد راں کے علاوہ دیگر شامل تھے۔


loading...


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟
گھیرا تنگ ہونے پر اسحاق ڈارپر خوف طاری ، پاکستان سے ہونیوالے ایم او یوپربرطانیہ سے سخت احتجاج ، پی ٹی آئی حکومت پرسنگین الزامات عائد
گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ، جس کا ماہانہ بل 285اور 572آتا تھا اب کتنا آئیگا؟پڑھ کر آپ کا دماغ گھوم جائیگا
ایم کیو ایم باقی اتحادی جماعتوں سے بازی لے گئی عمران خان نے ایسی حامی بھر لی کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے
اگر یہ کام کیا تو۔۔۔!!! تحریک انصاف کی اپنے ہی سپیکر اسد قیصر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا میجر مارا گیا، دھماکے میں کتنا نقصان ہوا؟ہندوستان میں صف ماتم بچھ گیا

پاکستان
پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G فائبر آپٹک کے ذریعے انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا
عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار
گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے پاکستانیوں کے سروں پرایک اور پریشانی منڈلانے لگی،فیصلے کی گھڑی آگئی
خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئےلاہور اور اسلام آباد سے ایسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کہ آپ دنگ رہ جائینگے‎
فواد چوہدری نےسینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپرماردیا وجہ کیا بنی؟موقع پرموجود افراد کے سنسنی خیز انکشافات‎
گرفتاری کے بعد صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے استعفیٰ دیدیا